
نومنتخب امریکی صدرڈ ونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی جگہ تبدیل کردی گئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق شدیدسردی کےباعث نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ان ڈورہوگی،20جنوری کوکم سےکم درجہ حرارت منفی6ڈگری اورتیزہواؤں کاامکان ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکہ میں شدید سردی کےباعث ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کیپیٹل عمارت کےاندرہوگی،کیپیٹل کےگنبدنماہال میں صدرجوبائیڈن،کانگریس ارکان اورغیرملکی مہمان شریک ہونگے،ڈونلڈٹرمپ پیرکوکیپیٹل عمارت کےاندرسےاپنےعہدےکاحلف اٹھائیں گے،اڑھائی لاکھ مہمانوں کوتقریب کےلئےٹکٹ جاری کئےگئے،زیادہ سےزیادہ مہمانوں کےلئےمتبادل منصوبےبنائےجارہےہیں۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ شدیدسردموسم میں کسی کوتکلیف میں نہیں دیکھناچاہتا۔
اس سےپہلے آخری باران ڈورتقریب حلف برداری سابق امریکی صدر رونالڈریگن کی 1985کوہوئی تھی۔
یادرہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں امریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئےتھےجس میں نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاپنی سیاسی حریف کملاہیرس کوشکست دے کردوسری مرتبہ امریکہ کی صدارت کاتاج اپنےسرسجایاتھا۔
واضح رہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔