ٹرمپ کی کامیابی پرکملاہیرس کی مبارکباد

0
26

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کورویتی حریف ڈیموکریٹس پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس نےمبارکباددی۔
دنیابھرمیں امریکی صدارتی انتخابات کےخوب چرچےرہےامریکی صدارتی انتخابات کےحوالےسےبڑی پیشگوئیاں اوردعویٰ کئےگئے،آخرکارالیکشن ہوگئے اورامریکی عوام نےآئندہ چارسال کےلئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کےحق میں فیصلہ دےدیا۔اورڈونلڈٹرمپ دوسری بارامریکہ کےصدرمنتخب ہوگئے۔
ڈیموکریٹ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ٹرمپ کو مبارک باد دی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ کی نائب صدر نے ری پبلکنز کے فاتح امیدوار ٹرمپ سے پُرامن انتقال اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
واضح رہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔

Leave a reply