پاکستان ٹوڈے: ٹک ٹاکرزکیلئے نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی ترسیلی، ٹک ٹاک کی فار یو فیڈ میں بڑی تبدیلی ۔
تفصیلات کے مطابق کیا آپ کو ٹک ٹاک کا فار یو پیج کچھ مختلف نظر آ رہا ہے؟ تو اس کی وجہ سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے نئی کمیونٹی گائیڈلائنز کا نفاذ ہے۔۔۔ٹک ٹاک کی نئی کمیونٹی گائیڈلائنز کا نفاذ کر دیا گیا، جس کا باضابطہ اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئی پالیسی کے تحت فار یو فیڈ میں نفرت انگیز اور گمراہ کن مواد کی روک تھام کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے موضوعات کی طویل فہرست مرتب کی گئی ہے، جن کو اب ایپ کی فار یو فیڈ کیلئے ریکومینڈ نہیں کیا جائے گا۔ اس فہرست میں چند کیٹیگریز تو عام ہیں، جیسے نامناسب یا پرتشدد مواد، مگر اس کے ساتھ چند ایسے موضوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے ،جو ماضی میں ایپ کے اندر تنازعات کا باعث بن چکے ۔
مثال کے طور پر نئی گائیڈ لائنز کے تحت خطرناک سرگرمیوں یا چیلنجز پر مبنی ویڈیوز کو فار یو فیڈ میں نہیں دکھایا جائے گا۔اسی طرح جسمانی وزن میں کمی یا ڈائیٹنگ سے متعلق گمراہ کن مواد کو بھی فار یو فیڈ میں جگہ نہیں ملے گی۔فار یو فیڈ کی تبدیلیوں کے ساتھ ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے صارفین کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جو مسلسل گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کریں گے۔
ایسے صارفین کی مخصوص پوسٹس کے ساتھ ان کے اکاؤنٹ کو سرچ میں تلاش کرنا بھی مشکل بنا دیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے ایک نیا اکاؤنٹ سٹیٹس فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ایپ کے اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہے۔اصولوں کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ سٹیٹس صارفین کو اکاؤنٹ یا پوسٹس پر لگنے والی اسٹائیک کے بارے میں بتائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پرتحفظات ہیں،ممتاززہرابلوچ
نومبر 14, 2024 -
بھارتی لوک سبھا میں دس سال بعد اپوزیشن لیڈر مقرر
جون 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔