
بڑی عید پرٹک ٹاکرز کیلئے بڑی خوشخبری،ٹک ٹاک کے نئے فیچرز متعارف، جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل دیں گے۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں ،جن کی مدد سے صارفین اپنی فار یو فیڈ کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں گے۔ٹک ٹاک میں فار یو وہ فیڈ ہے، جہاں ایپ کے الگورتھم کی جانب سے ویڈیوز ریکومینڈ کی جاتی ہیں اور عموماً ایسا صارف کی دلچسپی اور دیکھنے کی عادات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے منیج ٹاپکس اور سمارٹ کی ورڈ فلٹرز نامی فیچر متعارف کروائے جا رہے ہیں، تاکہ صارفین اپنی فار یو فیڈ کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں۔مینیج ٹاپکس سے صارفین کو فار یو فیڈ کو کسٹمائز کرنے میں مدد ملے گی اور وہ تعین کرسکیں گے کہ کس طرح کا مواد زیادہ یا کم نظر آئے۔
ٹک ٹاک سیٹنگز میں منیج ٹاپکس سیکشن میں آپ 10 منتخب موضوعات کے سلائیڈرز کو ایڈجسٹ کر کے ان سے متعلق ویڈیوز کو زیادہ یا کم دیکھ سکیں گے۔ان سلائیڈرز سے کسی ایک موضوع کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، بلکہ اس کا مقصد ان موضوعات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا ہے، جن کو آپ زیادہ پسند کرتے ہیں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے کی ورڈز کی تعداد کو بھی 100 سے بڑھا کر 200 کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کیلئے اسمارٹ کی ورڈ فلٹرز فیچر کو متعارف کروایا جا رہا ہے ،جس کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
ٹک ٹاک کے آپریشنز اینڈ ٹرسٹ شعبے کے سربراہ ایڈم پریسر کا کہنا ہےکہ نئے فیچرز کے ذریعے صارفین ان موضوعات کو منتخب کرسکیں گے ،جن کو وہ فار یو فیڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی ورڈز اور ہیش ٹیگ کو محدود کرسکیں گے ،جن میں آپ کو دلچسپی نہیں۔
کمپنی کے مطابق ان فیچرز سے صارفین ایپ میں اپنے سکرول کو کنٹرول کرسکیں گے۔یہ دونوں فیچرز آنیوالے ہفتوں میں تمام ٹک ٹاکر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔