
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےمیکسیکواورکینیڈاپر25فیصدٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخرکردیا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےمیکسیکواورکینیڈاپرٹیرف کومؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈرپردستخط کردئیے۔
صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ میکسیکواورکینیڈاپرٹیرف کو2اپریل تک مؤخرکیاہے،آٹوانڈسٹری کوٹیرف میں چھوٹ کومزیدایک ماہ تک نہیں بڑھائیں گے،میکسیکواورکینیڈاکےپاس بہت پیسہ ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ یوکرین امن معاہدےکےلئےروس کےساتھ بات چیت میں پیش رفت ہوئی،یوکرین کی مددکےلئےاربوں ڈالردئیے،روس اورچین کےساتھ ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کےلئےبات چیت کررہے ہیں، ایٹمی ہتھیاروں پربھاری رقوم خرچ کرناپاگل پن ہے۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ نیٹومیں ہم یورپی ممالک کےدفاع پربھاری رقوم خرچ کررہےہیں،یورپ کےساتھ تجارت میں ہمیں بھاری خسارہ ہورہاہے۔
ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ حماس سےقیدیوں کی رہائی کےلئےبات چیت ہوئی ہے،حماس کوغزہ میں تمام قیدیوں کورہاکرناہوگا،حماس کوغزہ ہرصورت خالی کرناہوگا،امریکامیں تارکین وطن کاداخلہ روکنے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔
یورپین یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پر ماسٹرز ڈگری کا سنہری موقع
اکتوبر 13, 2025غزہ امن معاہدہ:حماس نے7یرغمالی ریڈکراس کے حوالے کردئیے
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔