کرکٹ کی بہتری :محسن نقوی کےبڑےفیصلے

0
111

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکرکٹ اورٹیم کی کارکردگی کی بہتری کےلئے بڑےفیصلےکرلئے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہواجس میں بڑےفیصلےکرلئےگئے۔گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیاگیاہر کھلاڑی کا ہر 3 ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ کھلاڑی کو لازما ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقہ کار کو سلیکشن کمیٹی حتمی شکل دے گی۔
سنٹرل کنٹریکٹ کی رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک برس کے لئے ہو گی۔کھلاڑیوں کی پرفارمنس اورفٹنس پرہربرس جائزہ لیاجائےگا۔سنٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت وضع کردہ طریقہ کارکے تحت ہو گی۔
لیگز کھیلنے کے لئے این او سیز کے اجراء کا ٹیکنیکل طریقہ کار طہ کیا جائے گا۔طریقہ کار پر پورا اترنےوالے کھلاڑیوں کو این او سیز کا اجراء کیا جائے گا۔

اجلاس سےخطاب کرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ فٹنس او پرفارمنس کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی۔ٹیم کے اندر یونٹی اور اتفاق نظر آنا چاہیے۔گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہو گی۔ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی بھی کھلاڑی کے بارے میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔ ہائی پرفارمنس سنٹرز کی اپ گریڈیشن اور کوچز کی ٹریننگ کا معیار بڑھانے کا پلان طلباسلام آباد اور پشاور میں بھی ہائی پرفارمنس سنٹرز بنائے جائیں گے۔
گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی اس ضمن میں حتمی رپورٹ پیش کریں گے
شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے لئے الگ کوچز رکھنے اور تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کرانے کا مکمل پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت
وویمنز کرکٹ ٹیم کو بہتر بنانے اور سنٹرل کنٹریکٹ پر نظر ثانی کے حوالے سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز کو ٹاسک دےدیاگیا۔ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کے لئے محمد یوسف، اسد شفیق، عثمان واہلہ اور ندیم خان کو ذمہ داری د کیے دی گئی۔
محسن نقوی نےہدایت کی کہ سکولز کرکٹ کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجائے۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سے جامع پلان طلب پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پرمحسن نقوی کاکہناتھاکہ نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے۔نئے کھلاڑیوں پر بھرپور سرمایہ کاری کریں گے۔گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی مکمل بااختیار ہیں۔ ان پر پورا اعتماد ہے۔ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو فری ہینڈ دیا ہے ۔ امید ہے کہ دونوں بہترین نتائج دیں گے۔
3گھنٹےطویل اجلاس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کےبورڈروم میں منعقدہ اجلاس میں کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔
ہائی پرفارمنس سنٹرز کی اپ گریڈیشن،پاکستانی کوچز کا معیار بڑھانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔
وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ،اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف، اسد شفیق، بلال افضل،ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز ندیم خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply