
ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں28 بچوں سمیت 82افراد ہلاک ،متعددلاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث بجلی کابڑاکریک ڈاؤن ہوگیاجس کی وجہ سےکئی علاقوں میں بجلی کانظام درہم برہم ہوگیاجبکہ سیلاب کے سبب مکانات، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، درخت گرنے سے راستے بند ہوگئے جبکہ بارشں کے سبب پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے ۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اورسیلاب کےباعث سمرکیمپ میں موجود10لڑکیاں اورایک کونسلرلاپتہ ہوگئےجن کی تلاش جاری ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق گورنرٹیکساس کاکہناہےکہ وسطی ٹیکساس میں دریاکا بندٹوٹنےسےسیلاب نےزیادہ تباہی مچائی،مزیدسیلاب کے خدشےکےباعث لوگوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کیاجارہاہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
ایلون مسک کانئی سیاسی جماعت بنانامضحکہ خیزہے،ٹرمپ
جولائی 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع
مارچ 30, 2024 -
پاکستان شاہینزاوربنگلہ دیش اےکےمابین پہلامیچ ڈرا
اگست 16, 2024 -
بھارتی وزیراعظم کا نواز شریف کے پیغام کا جواب
جون 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔