
ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت،جدید ترین اور سمارٹ روبوٹ پلمبرز متعارف، جو بغیر کھدائی یا توڑ پھوڑ کیے ٹوٹے اور لیک پائپ جوڑ سکتے ہیں۔یہ روبوٹس نا صرف ایک دوسرے سےبات چیت کر سکتے ہیں، بلکہ ٹیم ورک سے جلد از جلد مرمت کا کام بھی مکمل کرتے ہیں۔
یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے ماہرین نے دیگر برطانوی یونیورسٹیوں کے ساتھ ملکر ایسے ننھے روبوٹس تیار کر رہے ہیں، جو ایک کھلونے کی کار جتنے صرف 40 ملی میٹر چوڑے ہیں ۔ یہ چھوٹے مگرطاقتور روبوٹس جدیداکوسٹک سینسرز اور کیمروں سے لیس ہیں، جو انہیں تاریک اور تنگ پائپ لائنز میں نیویگیٹ کرنے اور نقائص ڈھونڈنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ ننھے روبوٹ پلمبرز بہت ہوشیار ہیں، یہ صارفین کے کنکشنز جیسے حساس علاقوں سے بچتے ہیں اور پیچیدہ راستوں کو اپنی آل-ٹیرین ٹانگوں سے با آسانی عبور کرسکتے ہیں، جہاں انسانی رسائی ممکن نہیں،جبکہ یہ روبوٹس ایسی جگہوں پر بخوبی کام کر سکتے ہیں، جیسے پرانے سیوریج، گیس لائنز یا خطرناک کیمیکل والے علاقے وغیرہ۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمارٹ روبوٹس ہمارے زیر زمین انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔