ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی پیشرفت:چین نے سپیس ایکس کو پیچھے چھوڑ دیا

0
17

ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی پیشرفت،چین نے سپیس ایکس کو پیچھے چھوڑ دیا، ون جی بی فی سیکنڈ انٹرنیٹ سپیڈ کامیابی سے فراہم کرنے کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔
چین نے حال ہی میں نیکسٹ جنریشن کمیونیکیشن سیٹیلائٹ خلا میں بھیجی ہے، یہ سیٹیلائٹ لیزر کمیونیکیشن یا ہائی بینڈ وِڈتھ میلی میٹر ویوز کا استعمال کرتی ہے ،جو زمین پر تیز ترین انٹرنیٹ پہنچا سکتا ہے۔ چین نے اس سیٹیلائٹ کے ذریعے 1 جی بی فی سیکنڈ کی رفتار پر دنیا میں ڈیٹا ٹرانسفر کو ممکن بنادیا ہے، جو ایلون مسک کی سٹار لنک کی اوسط رفتار سے 100 سے 250 ایم بی فی سیکنڈ زیادہ ہے۔
چین ان سیٹیلائٹس کے ذریعے افریقا، ایشیا اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو بھی انٹرنیٹ جیسی سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہے۔ سٹار لنک نے اب تک 6 ہزار سے زائد سیٹیلائٹس لانچ کی ہیں ،جو دنیا کے دور دراز علاقوں کو 50 سے 250 ایم بی فی سیکنڈ کے درمیان رفتار پر انٹرنیٹ فراہم کرتی ہیں، تاہم جی بی فی سیکنڈ کی رفتار والا انٹرنیٹ سٹار لنک کا مستقبل کا منصوبہ ہے،جو ابھی مکمل طور پر فعال نہیں۔

Leave a reply