ٹی ٹوئنٹی سیریز،پاکستانی اسکواڈویسٹ انڈیزپہنچ گیا

0
9

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزانٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئےقومی اسکواڈلاڈرہل پہنچ گیا۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونئٹی انٹرنیشنل سیریز کےلئےقومی سکواڈ نے لاڈرہل کے براوَرڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ،کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔
کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باولنگ کی پریکٹس کی ،جبکہ باولرز اور بیٹرز نے نیٹس پریکٹس میں حصہ لیا ،نیٹس پریکٹس سے قبل قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ اور ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔
واضح رہےکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونئٹی 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Leave a reply