ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:آج پاکستان اورامریکامیں جوڑپڑےگا

0
8

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےبارہویں میچ میں آج پاکستان اورامریکامیں جوڑپڑےگا۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکاکی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے،میگاایونٹ میں تقریباً روزانہ کی بنیادپرتین میچ کھیلے جارہےہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں چوکوں اورچھکوں کی برسات کاسلسلہ جاری ہے،چھوٹےفارمیٹ کی کرکٹ میں پہلی بار20ٹیمیں شامل ہورہی ہیں،ساری ٹیمیں جیتےکےلئےپرعزم ہیں۔
پاکستان ایونٹ میں اپنادوسرامیچ آج امریکاکےخلاف کھیلےگا۔قومی ٹیم کےتمام میچ سری لنکامیں شیڈول ہیں۔
واضح رہےپاکستان میگاایونٹ میں اپناپہلامیچ جیت چکاہے۔

Leave a reply