حکومت کی بڑی کامیابی،آئینی مسودہ منظور

0
3

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نےآئینی ترمیم کامسودہ متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔
آئینی ترمیم کےلئے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کااجلاس چیئرمین سیدخورشیدشاہ کی زیرصدارت منعقدہوا،اجلاس میں آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
پارلیمانی خصوصی کمیٹی کےاجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پی ٹی آئی کے رکن عامر ڈوگر، جے یو آئی ایف کی رکن شاہدہ اختر علی، ن لیگ سے عرفان صدیقی، ایم کیو ایم سے امین الحق، پی پی سے راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان، رانا تنویر، سینیٹر انوشہ رحمان، چودھری سالک حسین، اعجاز الحق، خالد حسین مگسی اور دیگر شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔نیا مسودہ 26 نکات پر مبنی ہے تمام نکات اعلی عدلیہ سے متعلق ہیں ۔پارلیمانی خصوصی کمیٹی کےآج کےاجلاس میں حکومت کوبڑی کامیابی مل گئی،متفقہ طورپرآئینی ترمیم کامسودہ منظورکرلیاگیا۔
اجلاس شروع ہونے پر بیان میں پی ٹی آئی کے رکن عامر ڈوگر نے کہا کہ آئینی ترمیم حکومت کا کام ہے ہم سر پر کفن باندھ کر نکلے ہیں، ہمارے کچھ ممبر پناہ لے رہے ہیں، چادر اور چاردیواری کو پامال کیا جا رہا ہے، زبردستی قانون سازی کرائی جا رہی، مولانا فضل الرحمن ہمارے موقف کے حامی ہیں۔

اس حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔خصوصی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے مسودے کی منظوری کابینہ دے گی.

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں۔سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Leave a reply