پالیسی ریٹ میں دوفیصدکمی تاجروں،ایکسپورٹرزکیلئےخوش آئندبات ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پالیسی ریٹ میں دوفیصدکمی تاجروں اورایکسپورٹرزکیلئےخوش آئندبات ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہوا،جس سےخطاب کرتےہوئے اُن کاکہناتھاکہ کل کرک میں انسدادپولیوٹیم پرحملےمیں ایک پولیس اہلکارشہید اوردوسرازخمی ہوا،پاکستان اورافغانستان کے سوا دنیا کے دیگرممالک میں پولیوکاخاتمہ ہوچکاہے۔پولیوکےخاتمےمیں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں،جوانتہائی افسوسناک ہیں،انسدادپولیوورکرزدلیری کےساتھ مہم چلارہےہیں۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ چنددن پہلےیونان میں کشتی ڈوبنےسے5پاکستانی جان سےگئے،ایسےواقعات سےبےگناہ جانیں ضائع ہوتی ہیں،جولائی 2023میں بھی کشتی حادثےمیں260پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔
ملکی معیشت کےبارےمیں گفتگوکرتےاُ ن کاکہناتھاکہ پالیسی ریٹ میں دوفیصدکمی تاجروں اور ایکسپورٹرزکیلئےخوش آئندبات ہے،اس فیصلےسےہماری سرمایہ کاری بڑھےگی اورمعیشت کوبھی فائدہ ہوگا،2018کےبعدمہنگائی بھی کم ترین سطح پرآگئی ہے،یہ موقع ہےکہ پاکستان کی معیشت کوتیزی سےتر قی کی طرف لیکرجائیں،ہمیں سرمایہ کاری کوفروغ دیناہوگابیرون ملک سے سرمایہ کاری بھی خودآئیگی۔
وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرکوئٹہ پہنچ گئے
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔