پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین بحال

0
5

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین بحال ، وفاقی حکومت نے پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کر دیا ۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خوشحال ایکسپریس سروس کی بحالی کا افتتاح کیا۔ٹرین کی بحالی کے موقع پر پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کی ایک بڑی تعداد موجودتھی، وفاقی وزیر حنیف عباسی نے افتتاح سے قبل ٹرین میں فراہم کی والی جانے تمام سہولیات کا خود جائزہ لیا۔ ٹرین بحالی کے افتتاح کے بعد مسافروں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ ہوگئی۔
وفاقی حکومت نے 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس بند کردی تھی۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں مسافروں کے لئے پہلے سے بہتر سہولیات رکھی گئی ہیں۔ ٹرین پشاور، اٹک، میانوالی ،کوٹ ادو ،جیکب آباد ،لاڑکانہ سے ہوتے ہوئے حیدر آباد اور کراچی پہنچے گی،پشاور سے یہ واحد ٹرین ہے، جو جنوبی پنجاب اور لاڑکانہ کے علاقوں سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچتی ہے۔

Leave a reply