پانی زندگی کی علامت ،آئندہ نسلوں کےمحفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،مریم نواز

0
62

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اورآئندہ نسلوں کےمحفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
پانی کےعالمی دن پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پانی نعمت ہےجس کاتحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،نبی کریم حضرت محمدؐ نےبھی پانی کےضیاع سےمنع فرمایا،آبی ذخائرکےتحفظ کےلئےاقدامات نہ کئےتو آنے والی نسلیں قلت کاشکارہوسکتی ہیں،پانی کےمناسب استعمال اورتحفظ کےلئے عملی اقدامات ناگزیرہیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پانی زندگی کی علامت اورآئندہ نسلوں کےمحفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،بارشی پانی کےذخائراورزیرزمین ٹینک بناکرآبپاشی کے لئے استعمال میں لایاجاسکتاہے،بڑھتی آبادی اورموسمیاتی تبدیلیوں بےاحتیاطی کےباعث آبی ذخائرتیزی سےکم ہورہےہیں،آئندہ نسل کی بقاکےلئےپانی ذمےداری سے استعمال کریں۔

Leave a reply