پاکستانیوں کیلئے خوشخبری :حج پروازوں سے متعلق سعودی ایئرلائن کا خصوصی اہتمام
حج کیلئے سعودی عرب جانیوالے پاکستانی زائرین اور مسافروں کیلئے اہم اقدام ،حج پروازوں سے متعلق سعودی ایئرلائن کا خصوصی اہتمام،حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ایئرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی، معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کیے گئے۔سعودی ایئرلائن کے پاکستان میں کنٹری منیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ترجمان کے مطابق سعودی ایئرلائن کے کنٹری منیجر نے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈاکٹر عطار الرحمان نے کہا کہ پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اس سے قبل 35 ہزار حجاج کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جا چکا ہے۔
پیکاقانون کی کس شک پراعتراض ہےبتایاجائے،عطااللہ تارڑ
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایک بارپھرسونےکےبھاؤ میں اضافہ
دسمبر 18, 2024 -
توشہ خانہ ٹوکیس:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 4, 2024 -
کامران اورابراربنگلہ دیش کیخلاف پہلےٹیسٹ سےباہر
اگست 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔