پاکستانی ایئر پورٹس پر بینکنگ سروسز اور اے ٹی ایمز نصب کرنے فیصلہ

0
9

فضائی مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے ملک بھر کے بڑے ہوائی اڈوں پر بینکنگ سروسز اور اے ٹی ایم مشینز کی تنصیب کا منصوبہ شروع کر دیا ۔
یہ اقدام مسافروں کی سہولت میں نمایاں اضافہ کرے گا اور پاکستان کے ایئر ٹریول انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔اس منصوبے کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ہوائی اڈوں پر خصوصی ان-ٹرمینل بینکنگ زونز قائم کیے جائیں گے، جبکہ پشاور، کوئٹہ، سکھر، گوادر، سکردو اور گلگت جیسے علاقائی ہوائی اڈے بھی اسی منصوبے کے تحت جدید سہولیات حاصل کریں گے۔
اس اقدام سے نا صرف بین الاقوامی بلکہ علاقائی ایئرپورٹس کے مسافروں کو بھی مساوی سہولتیں فراہم ہوں گی، تاکہ ہر پاکستانی ہوائی اڈہ عالمی معیار کے قریب پہنچ سکے۔

Leave a reply