پاکستانی حکومت اورعوام کےدل فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں ، وزیراعظم
غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کوایک سال مکمل ہونےپرردعمل دیتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اپنےپیغام میں کہاہےکہ پاکستانی حکومت اور اس کے عوام کے دل اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کا یوم یکجہتی فلسطین پر پیغام میں کہناتھاکہ پاکستان کڑے وقت میں فلسطینی بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا،اسرائیلی مظالم کی نئی لہر کا ایک سال مکمل، آج قوم فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منا رہی ہے،بین الاقوامی اداروں، سلامتی کونسل کی قرادادوں اور بین الاقوامی عدالت کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسرائیل اب تک بچوں، بوڑھوں اور عورتوں سمیت 41 ہزار نہتے فلسطینیوں کا قتل عام، لاکھوں کو زخمی اور بے گھر کر چکاہےبچے کھچے بھوک و پیاس سے نڈھال لاکھوں فلسطینی آج بھی آسمان سے برستی بلا اشتعال بمباری کا شکار ہو رہے ہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ غزہ اس وقت بدترین بمباری کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، اس صورتحال پر عالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت اور تشویشناک ہے،اسرائیلی دہشتگردی 7 اکتوبر 2023 سے نہیں بلکہ گزشتہ سات دھائیوں سے جاری ہے،اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اب نہ صرف غزہ اور فلسطین بلکہ خطے کے دوسرے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ایسی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کی بجائے عالمی قوتوں نے اس کا ساتھ دیا تو پوری دنیا کو اس کے نا قابلِ تلافی نقصانات اٹھانا پڑے ۔اسرائیل کے ظلم و ستم اور نسل کشی کو گر نہ روکا گیا تو یہ خطے کے امن کو تباہ کرکے ایسے کشیدہ حالات پیدا کر سکتی ہے جس کے منفی نتائج سے دنیا کا کوئی ملک متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے گا۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان قائد اعظم کی پیروی کرتے ہوئے ظلم و جبر اور غیر قانونی غاصبے کی بنیادوں پر کھڑی اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتا، پاکستان اسرائیلی جبر و استبداد کی بھی بھرپور مذمت کیساتھ ساتھ اسکے خلاف ہر عالمی فورم پر آواز اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستانی حکومت اور اس کے عوام کے دل اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔
اُ ن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نے نہ صرف اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں تک امداد پہنچائی، بلکہ میڈیکل کے ایسے فلسطینی طلباء جن کی کشیدہ حالات کی بنا پر تعلیم رک گئی ان کو پاکستانی کالجز میں تعلیم کی سہولت یقینی بنا رہا ہے۔
واضح رہےکہ حال میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نےفلسطینی عوام کےساتھ اظہاریکجہتی کرتےہوئے اپنے وفد کے ہمراہ اس وقت بائیکاٹ کیاتھاجب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوخطاب کےلئے آئےتھے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ
ستمبر 25, 2024 -
لاہور ہائیکورٹ کا بیواؤں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
ستمبر 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔