پاکستانی راشد نسیم کا نن چکو کا گنیز ریکارڈ 10 سال میں کوئی نہ توڑ سکا

پاکستانی مارشل آرٹ کھلاڑی کا منفرد اعزاز،راشد نسیم کا نن چکو کا گنیز ریکارڈ 10 سال میں کوئی نہ توڑ سکا۔
پاکستانی مکس مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کے بنائے گئے نن چکو کیٹیگری کے ریکارڈ کو 10 سال مکمل ہو گئے، گینیز ورلڈ ریکارڈ نے انہیں مبارک باد دی ہے۔راشد نسیم کے نن چکو کے ریکارڈ کو آل ٹائم گریٹ بیسٹ آف دی بیسٹ ریکارڈ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ریکارڈ کو اپنی 70 ویں سالگرہ پر پروموشن ویڈیو کاحصہ بھی بنایا ہے۔
راشد نسیم نے 2015 میں ایک منٹ میں نن چکو کی مدد سے 158 کلے ٹارگٹس کو کامیابی کے ساتھ توڑا تھا، وہ اب تک نن چکو سے تقریبا 7 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔