پاکستانی طلبا کےغیر ملکی یونیورسٹیز میں داخلے، ایچ ای سی کا الرٹ جاری

بیرون ملک جا کر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،غیر ملکی یونیورسٹیز میں پاکستانی طلبا کے داخلوں سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے الرٹ جاری کردیا۔
ایچ ای سی نےغیر ملکی یونیورسٹیز میں پڑھنے کے شوقین طلبا کیلئے کچھ ایس او پیز جاری کئے ہیں، جن کے مطابق داخلے سے پہلے ادارے کی پہچان چیک کرنا لازمی ہو گا، کیونکہ ایچ ای سی صرف اقوام متحدہ کی ڈائریکٹریوں میں درج یونیورسٹیز کی ڈگریاں تسلیم کرے گا۔
ایچ ای سی نے الرٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی طلبا ایسی غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کو ترجیح دیں، جو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی بین الاقوامی ڈائریکٹری میں درج ہوں گی ، ایچ ای سی بھی ڈائریکٹری میں درج غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں تسلیم کرے گا،لہٰذا پاکستانی طلبامتعلقہ یونیورسٹی کے تسلیم شدہ ،چارٹرڈسٹیٹس کی تصدیق ضرورکریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی امین گنڈاپورکی افغان قونصل جنرل سےاہم ملاقات
ستمبر 13, 2024 -
طیفی بٹ کےبہنوئی قتل کیس میں اہم پیشرفت
ستمبر 4, 2024 -
اس سے پہلے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے
مارچ 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔