پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری:ایئر کراچی کی اُڑان کی تیاریاں

0
12

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ،ایئر کراچی کی اُڑان کی تیاریاں،ملک کی نئی فضائی کمپنی ایئرکراچی نے اپنے آپریشن سے قبل بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا۔
ایئرکراچی ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر سٹیشن منیجرز تعینات کرے گی۔ ایئرکراچی رواں سال 3 ایئر بس A320 طیاروں کے ذریعے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کیلئے ابتدائی تیاریوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
ایئرلائن کو باقاعدہ طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کیا جا چکا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا متوقع ہے۔
ذہن نشین رہے کہ ایئرکراچی کا قیام کراچی کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے عمل میں آیا ہے، جنہوں نے ایئرکراچی کے نام سے ایک باقاعدہ ایئرلائن لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام ملکی فضائی سفر کے شعبے میں مسابقت بڑھانے اور صارفین کو ایک نیا متبادل فراہم کرنے  سمت اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a reply