پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر:اسلامک ٹریڈفنانسنگ کارپوریشن 3ارب ڈالر قرض فراہم کریگا
پاکستانی معیشت کےلئے اچھی خبر،اسلامک ٹریڈفنانسنگ کارپوریشن پاکستان کو 3سال میں 3ارب ڈالرقرض فراہم کرےگا۔
اعلامیہ کےمطابق واشنگٹن میں وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےاسلامی تجارتی مالیاتی کارپوریشن (ITFC) کے وفد سے ملاقات کی،اس ملاقات میں اسلامک ٹریڈ کے سی ای او انجینئر ہانی سالم سنبول بھی موجودتھے،وزیر خزانہ نے معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ کو سراہا۔قرض کی رقم آئندہ 3 سالوں میں فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 27 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس سلسلے میں حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے اقتصادی اور کاروباری امور ایمی ہولمین سے بھی ملاقات کی۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک،امریکا اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا اور امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے زراعت، آئی ٹی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی نشاندہی کی اور امریکی کمپنیوں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مریم نواز خدمت کی روایات کو آگے بڑھائیں گی: رانا ثناء اللہ
فروری 26, 2024 -
ہانیہ عامر کا "ذہنی تناؤ” میں مبتلا ہونے کا انکشاف
اپریل 22, 2024 -
موجیں ختم:پنجاب بھرکےتعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ
نومبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔