پاکستانی مکینک کا کمال: پٹرول گاڑیوں کو الیکٹرک میں تبدیل کردیا

رپورٹ: حفصہ علی
0
44

لاہور کے رہائشی فیصل گجر نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں کو الیکڑک کار میں تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا۔

فیصل گجر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر گاڑیوں اور بائیکس کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ 1600 سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول کے ساتھ الیکٹرک سسٹم پر کامیابی سے منتقل کر چکے ہیں۔ وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اندر ہی بیٹریاں اور موٹر سمیت دیگر آلات نصب کرتے ہیں۔

گاڑیوں کے اندر ایک کنٹرولر لگایا جاتا ہے جو بیٹری سے پاور لیتا ہے۔ پاکستان ٹوڈے نیوز سے بات کرتے ہوئے فیصل کا کہنا تھا کہ 200 ایمپیئر کی بیٹری سنگل چارج میں 150 کلو میٹر تک چل سکتی ہے۔ لیکن اس کا انحصار بیٹری پر ہوتا ہے جتنے زیادہ ایمپیئر کی بیٹری ہو گی اتنا زیادہ فاصلہ طے ہو گا۔

جبکہ گاڑی کی رفتار کا تعلق موٹر سے ہوتا ہے اگر زیادہ واٹ کی موٹر ہو گی تو گاڑی کی رفتار بھی اتنی ہی زیادہ ہو گی۔ فیصل نے مزید بتایا کہ وہ گاڑیوں کو نہ صرف الیکڑک میں تبدیل کرتے ہیں بلکہ انھیں ہائبرڈ میں بھی تبدیل کرتے ہیں۔ جس سے گاڑی کو پیٹرول اور بیٹری دونوں سے چلنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔

فیصل کے مطابق گاڑی کی بیٹریوں کو چارج کرنے کیلئے وہ جدید سولر پلیٹس کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ سولر پلیٹس کو گاڑی کی چھت پر لگایا جاتا ہے۔ فیصل کا مزید کہنا تھا کہ 3 لاکھ سے ساڑھے پانچ لاکھ تک میں وہ گاڑیوں کو الیکٹرک میں تیار کرتے۔

Leave a reply