
پاکستان ٹوڈے: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی قومی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت سے ایونٹ میں کھاتہ کھول لیا۔
تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔ دونوں ٹیموں نے شروع سے ہی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کی اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، تاہم پاکستان کے ڈیفینڈر پلیئرز نے ملائیشیا کی کئی مووز ناکام بنائیں۔قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے ذکریا حیات اور ابو محمود نے بھی ایک، ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔
پاکستان اپنے اگلےمیچ میں آج کوریا سے ٹکرائے گا۔ ملائیشیا میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30 ویں ایڈیشن کا گزشتہ روز بروز ہفتہ سے آغاز ہوا چکا جس میں پاکستان نے اپنا افتتاحی میچ میزبان ٹیم کیخلاف کھیلا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق سلطان اذلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
جاپان کے علاوہ باقی پانچ ٹیمیں یہ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے فوراً بعد ایف آئی ایچ ہاکی مینز نیشن کپ میں شرکت کیلئے پولینڈ روانہ ہوجائیں گی۔ سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا آغاز راؤنڈ رابن مرحلے سے ہوا، جہاں تمام چھ ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد پلے آف ہو گا۔
قومی ہاکی تیم تین بار اس ایونٹ کی چیمپیئن بن چکی۔ پاکستان اس سال اس ٹورنامنٹ کے ذریعے اپنی ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر مہم کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔
فیفاورلڈکپ2026،لامین یمال کا جادو،19کاہندسہ توجہ کامرکز
جولائی 18, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس درج
مارچ 7, 2024 -
معروف گلوکارعاطف اسلم کےوالدانتقال کرگئے
اگست 12, 2025 -
فون ٹیپ کی اجازت کامعاملہ:لارجربینچ بنانےکی سفارش
جولائی 12, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














