
پاکستان اورترکیہ کےدرمیان24معاہدوں کی یادداشتوں پردستخط ہوگئے۔
پاکستان اورترکیہ کےدرمیان مختلف معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کی تقریب اسلام آبادمیں منعقدہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف اورترکیہ کے صدررجب طیب اردوان بھی شریک تھے۔
تقریب میں اسٹریٹجک تعلقات مزیدمستحکم کرنےکیلئےایم اویوپردستخط،انرجی ٹرانزیشن کےشعبےمیں تعاون کی مفاہمتی یادداشت ،ہائیڈرکاربنزکےشعبےمیں تعاون کےمعاہدےپربھی دستخط ،کان کنی کےشعبےمیں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کاتبادلہ کیاگیااورسماجی وثقافتی بنیادوں پرملٹری اورسول سنیلز کے تبادلےکی مفاہمتی یادداشت پردستخط کیےگئے۔
اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف کاخطاب کرتےہوئے کہناتھاکہ ترک صدرطیب اردوان کوپاکستان آمدپرخوش آمدیدکہتےہیں،امیدہےترک صدرکادورہ پاکستان بہت مفیدثابت ہوگا،پاکستان اورترکیہ کےدرمیان غیرمعمولی تعلقات ہیں ،دونوں ممالک کےتعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں،پاکستان اورترکیہ کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ صدراردوان نےسیلاب کےدوران مددسےپاکستانی عوام کےدل جیت لیے،کشمیرہویاغزہ ترک صدرنےتمام مظلوموں کےلئےآوازاٹھا ئی ،ترکیہ ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑارہا،غزہ پرہماراموقف واضح ہے۔
دوسری جانب ترک صدررجب طیب اردوان کاخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے ،پاکستان آکربہت خوشی ہوئی،باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانےپراتفاق کیا،پاکستان کےساتھ24اہم معاہدے کیےہیں،پاکستان اورترکیہ دوعظیم قومیں ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دونوں ممالک میں5ارب ڈالرکےتجارتی حجم پربات ہوئی،دفاعی پیداوارکےشعبوں میں تعاون کےفروغ پرگفتگو ہوئی،قائداعظم اورعلامہ اقبال ہمارےبھی ہیروہیں،علامہ اقبال نےاپنی شاعری سےدنیامیں انقلاب برپاکیا،پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں۔
سہیل آفریدی90ووٹ لےکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب
اکتوبر 13, 2025وزیراعظم شہبازشریف امن سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مصرروانہ
اکتوبر 13, 2025غزہ امن معاہدہ:حماس نے7یرغمالی ریڈکراس کے حوالے کردئیے
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔