پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول معاہدہ طے

0
34

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کےدرمیان سٹاف لیول کامعاہدہ طےپاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کےدرمیان سٹاف لیول معاہدےپراطمینان کااظہارکیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کے قرض پروگرام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر ملیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے، مشکل فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں،پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال سے نکالنے میں آئی ایم ایف معاہدہ اہم ثابت ہوا،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر آئی ایم ایف کے مشکور ہیں، حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اولین بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے گا،گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے اور معاشی استحکام کو فروغ حاصل ہوا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم اور صوبائی وزراء اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا،انشاءاللہ قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان کو استحکام سے مضبوط اور پائیدار بحالی کی طرف لے جانا ہمارا عزم ہے،کامیابی اس روز ہوگی جس دن ہم قرض سے نجات پائیں گے،حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے، ان اقدامات سے ملک کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور شہریوں کے لئے پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہیں متعین کرنے میں مدد ملے گی،حکومت پالیسی ریفارمز اور مالیاتی اہداف پر سختی سے کاربند ہو کر ملک کے کم آمدن والے طبقے کا سہارا بنی،ہم نے معیشت میں بہتری کے لئے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم کیا، پائیدار گروتھ حاصل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے،پاکستان کو استحکام کے مرحلے سے آگے بڑھ کر طاقتور معیشت کی طرف جانا ہوگا،انشاءاللہ ہمارے اقدامات سے معاشی ترقی کا سفر مکمل ہوگا۔

Leave a reply