پاکستان اوربھارت میں امن کیلئے بلاول بھٹو نےتجویزدیدی

0
8

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےپاکستان اوربھارت کےدرمیان امن کےلئے تجویزدیتے ہوئے کہا کہ دیرپاجنگ بندی کےلئےمسئلہ کشمیراورآبی معاہدےکاحل ہوناضروری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاغیرملکی میڈیاکوانٹرویو دیتےہوئے کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعدبھارت نےپاکستانی علاقےمیں یکطرفہ غیرقانونی حملے کیے،پاک بھارت جنگ بندی کےلئےعالمی برادری کاکردارقابل تعریف ہے، پائیدارامن صرف سفارت کاری اورمذاکرات سےہی ممکن ہے،پہلگام واقعےکی تحقیقات کےلئےبھارت کوغیرجانب دارتحقیقات کی پیشکش کی،بھارت نے ہماری پہلگام واقعےکی تحقیقات کی پیشکش کوٹھکرایا۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ دونوں ممالک میں دہشت گردواقعات کی تحقیقات کےلئےمشترکہ فورم ہوناچاہیے، ایسافورم جونہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشت گردحملوں کی تحقیقات کرے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردحملوں میں بھارت کےملوث ہونےکی طویل فہرست ہے،ایسافورم جہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں۔ دہشت گردی کےخاتمےکےلئےاس کی جڑتک پہنچناہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ مسئلہ کشمیرکوعالمی برداری نظراندازنہیں کرسکتی،بھارت نےیکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی کی،معاہدےکےتحت کوئی ملک یکطرفہ طور پرفیصلہ نہیں کرسکتا، سندھ طاس معاہدےپرباہمی مذاکرات کےبعدہی کسی نتیجےپرپہنچاجاسکتاہے،سندھ طاس معاہدےپرفی الحال مذاکرات تعطل کاشکارہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارت کواپنےطیارےگرنےکااعتراف کرنےمیں ایک ماہ کاوقت لگا،جنگ میں پاکستان کوفتح حاصل ہوئی،پاکستان نے6بھارتی طیارے گرائے،پاکستان نےبھارت کےخلاف جوکچھ کیااپنےدفاع میں کیا،پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے،دیرپاجنگ بندی کےلئےعالمی برادری اپناکردار ادا کرے،دیرپاجنگ بندی کےلئےمسئلہ کشمیرکاحل ہونا ضروری ہے،دیرپاجنگ بندی کےلئےآبی معاہدےکابھی حل ہوناضروری ہے۔
انہوں نےبتایاکہ واشنگٹن میں امریکنزفارٹیکس ریفارمزکےزیراہتمام تقریب میں شرکت کی ،تقریب میں پاک بھارت جنگ بندی کےلئےسہولت کاری پر ڈونلڈٹرمپ کاشکریہ اداکیا،مسئلہ کشمیرکےحل اورسندھ طاس معاہدےکی یکطرفہ معطلی کی واپسی پرزوردیا،امن سےتجارت کےدروازےکھلیں گے،تنازعات میں کمی آئےگی،سفارت کاری سےجوحاصل کیاجاسکتاہےوہ جنگ سےحاصل نہیں کیاجاسکتا۔

Leave a reply