پاکستان اور روس کےدرمیان ریلوے کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے
پاکستان اور روس کےدرمیان 27ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان اور روس کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمت نامے کے ذریعے دونوں ممالک کا مقصد ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور اس منسلک اہم شعبے کوجدید خطوط پر استوار کرنا ہے ۔
ایم او یوکے تحت کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا جبکہ اس کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران دونوں ممالک میں ہونے والی مفاہمت پر پاکستان کی جانب سے روس میں تعینات سفیر محمد خالد جمالی اور روس کی طرف سے نائب وزیر ٹرانسپورٹ ڈی ایس زیویریف نے دستخط کیئے
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔