پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز:قومی ٹیم کودھچکا

0
34

قومی ٹیم کودھچکا، بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریزسےفاسٹ بولرعامرجمال باہرہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے فاسٹ بولر عامر جمال کو ریلیز کر دیا۔بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ عامر جمال کمر کی تکلیف سے ریکور کر رہے ہیں، اُنہیں کمر کی تکلیف کاونٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے شان مسعود کو کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ شفیق ،بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمدعلی، محمد ہریرہ اور محمد رضوان اسکواڈ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سےکھیلا جائے گا اور یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply