
پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاگیا۔
(عتیق ملک سے)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان28 ، 30مئی اور یکم جون کو ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہونگے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گےجبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اورفیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہونگے ۔احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے۔ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہونگے۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔