پاکستان تحریک انصاف کا غیر آئینی صدارتی انتخاب پر ردعمل

0
97

پاکستان ٹوڈے:(ترجمان) تحریک انصاف کی تفصیلات کے مطابق چوری شدہ مینڈیٹ پر جعلی حلف اٹھانے والے ارکان کے ووٹ کی بنیاد پر ریاست کے سربراہ کا انتخاب سراسر غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے، عدالتی حکم کی توہین کرکے مخصوص نشستوں پر غیر منتخب اراکین سے حلف لے کر صدارتی انتخاب کے نام پر تماشا رچایا جا رہا ہے،

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تمام مخصوص نشستوں پر منتخب ارکین کیساتھ الیکٹورل کالج مکمل ہوئے بغیر صدارتی انتخاب کا انعقاد پاکستان کے آئین کے منافی اور غیرقانونی ہے،عوام کے مینڈیٹ کے بعد عدالتی حکم کو پیروں تلے روند کر مسترد شدہ افراد کو قومی و پنجاب اسمبلی کا رکن بنانا عدلیہ کی خودمختاری پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

صدر کے الیکشن میں مخصوص نشستوں پر غیر منتخب اراکین اور جعلی فارم 47 کی بنیاد پر اسمبلی میں بیٹھنے والوں کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی، تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر شب خون مار کران کو مخصوص نشستوں کے آئینی حق سے محروم کرنے کا مقصد ایک مسترد شدہ شخص کو ملک کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر فائز کرنا ہے۔

کل تک ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے ایک بار پھر نئے سرے سے لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کیلئے متحد ہو چکے ہیں، عوام کے مینڈیٹ کی مسلسل توہین کرتے ہوئے ملک میں آئین اور قانونی کی پامالی کا بدترین سلسلہ بلاروک جاری ہے۔

پاکستانی قوم اپنی مرضی اور فیصلے کے خلاف کرپٹ ترین افراد کو ملک کے صدرووزیر اعظم کی حیثیت سے کبھی قبول نہیں کرے گی، تحریک انصاف کی قیادت میں چوری شدہ مینڈیٹ واپس لینے کیلئے کل بروز اتوار قائد عمران خان کی کال پر ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

 

Leave a reply