پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

0
71

اجلاس آج ساڑھے تین بجے پہ ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا، بیرسٹر گوہر علی خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں دو اپریل کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، اسلام آباد انتظامیہ کیجانب سے 30 مارچ جلسہ کی اجازت نہ دینے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف کیسز پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں احتجاجی مظاہروں اور تحریک کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔

Leave a reply