پاکستان تحریک انصاف کے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا
اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کا معاملہ شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔
سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا۔ سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردئا گیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔