
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔
لاہورمیں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھاکہ شاندار ایونٹ میں آکرخوشی ہوئی،چین،افریقا، یورپ، امریکا، ترکیہ اوردیگرممالک کےمعززین کودیکھ کرخوشی ہوئی،معاشی طورپرپاکستان مستحکم ہواہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان ترقی وخوشحالی کےراستےپرگامزن ہے۔پاکستان میں آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت کےحوالےسےبہت ٹیلنٹ ہے،پاکستان کی 60فیصد سےزیادہ آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے،اللہ نےبلوچستان اور خیبر پختونخواکوبےپناہ قدرتی وسائل سےنوازاہےہمیں جدت،تحقیق اورترقی کی طرف جاناہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےماحول سازگار ہے، غیرملکی مائنزاینڈمنرلزمیں سرمایہ کاری کریں،غیرملکی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کریں گے،پاکستان میں مہنگائی38 فیصدسےڈھائی فیصدپرآگئی ہے،پالیسی ریٹ22فیصدسےکم ہوکر12فیصدپرآگیاہے۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔