پاکستان ریلویز کا مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

0
15

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،ریلوے نے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ریلویز نےٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کیلئے تیاریاں تیز کردیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کیلئے بڈز طلب کر لیں۔ خواہشمند فرمز 10 فروری تک ٹیکنیکل اور فائننشل بڈ جمع کروا سکیں گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے جن ٹرینوں کو پرائیوٹ شعبے کے تعاون سے چلانا چا رہا ہے، ان میں ہزارہ ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس،سکھر ایکسپریس، موہنجوداڑو ایکسپریس اور راولپنڈی پیسنجر شامل ہیں۔ٹرین کا سفر خوشگوار اور یادگار ہونے کیساتھ سستا اور آرام دہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہرروز ہزاروں مسافر بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کرنے کیلئے ریل کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

Leave a reply