پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے موقع پراسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا

0
47

لاہور:پاکستان ریلوے نے عید الاضحی کے موقع پر عوام الناس کے سہولت کے لیے ٹوٹل 03 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

جس میں سے 02 اسپیشل ٹرین کراچی سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس میں ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور وایہ فیصل آباد، سرگودھا، لالہ موسیٰ 14 جون 2024 کو شام 6 بجکر 30 منٹس پر کراچی سٹی سے روانہ ھوگی

اور دوسری اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور وایہ ساہیوال 15 جون 2024 کو کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ھوگی۔

پہلی اسپیشل ٹرین میں تمام کوچز ایکونومی کلاس کے ہونگے۔ دوسری اسپیشل ٹرین میں 2 بزنس اور دو اسٹینڈرڈ کلاس کوچز ہیں، بقیہ تمام ایکنومی کلاس کوچز لگائے جائینگے

Leave a reply