پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں عالمی یوم آبادی منایا جا رہا ہے

0
1

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں عالمی یوم آبادی منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی اور چیلنجز کے حوالے سے آگہی اور شعور بیدار کرنا ہے۔
اقوام متحدہ نے 1989میں پہلی بار یہ دن منانے کا فیصلہ کیا۔دنیا کی کل آبادی اس وقت 8 ارب سے متجاوز کر چکی ۔ جنوبی ایشیا میں بھارت کے بعد پاکستان آبادی کی شرح میں اضافے کے لحاظ سے سرفہرست ہے، سماجی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبادی اسی شرح سے بڑھتی رہی تو مشکلات بھی بڑھ جائیں گی۔
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کے باوجود انسانی ترقی کے انڈیکس میں 192 ممالک میں 161ویں نمبر پر ہے،سماجی ماہرین کے مطابق آبادی پر قابو پانے کیلئے معاشرے میں آگہی پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Leave a reply