پاکستان سمیت غیر ملکی طلبا کیلئے جاپان میں تعلیم کے بعد ملازمت کا سنہرا موقع

0
3

بیرون ملک جا کر تعلیم کیساتھ کمائی کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری ،غیر ملکی طلبا کیلئے جاپان میں تعلیم کے بعد ملازمت کا سنہرا موقع،جاپان کا ہدف ہے کہ وہ 2033 تک 4 لاکھ بین الاقوامی طلبہ کو اپنے تعلیمی اداروں میں شامل کرے گا۔
جاپان جہاں تیزی سے ترقی کر رہا ہے وہیں یہ ملک عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کا مرکز بھی بن رہا ہے۔اس وقت جاپان میں 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبا جاپان میں زیر تعلیم ہیں۔جاپان کی جانب سے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں، جن میں انگریزی میں ڈگری پروگرامز کا اضافہ، وظائف کی دستیابی میں اضافہ اور ویزا درخواست کے معاملات میں بہتر سہولت شامل ہیں۔
جاپان تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلبا کو ورک ویزا کے مواقع بھی فراہم کرے گا، جن میں ڈیزیگنیٹٹ ویزا، جو طلبا کو گریجویشن کے بعد روزگار کی تلاش کے وقت اپنے ساتھ رکھنا ہوگا اور ورک ویزا، جو خصوصی شعبوں جیسے انجینئرنگ، آئی ٹی اور بین الاقوامی خدمات میں ملازمت کیلئے جاری کیا جائے گا، تاہم جاپان میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے جاپانی زبان کا علم ہونا ضروری ہے، تاہم مختلف کمپنیاں 2 زبانیں بولنے والے عالمی ٹیلنٹ کو بھی مواقع فراہم کرتی ہیں، جو جاپان میں تعلیم اور مستقبل میں آنیوالے مواقعوں کا فائدہ اٹھانے کیلئے بہتر راستہ فراہم کرتا ہے۔

Leave a reply