پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا

0
11

اہم سنگ ِ میل عبور،پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا۔
عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سولر پینلز کے تیز ترین پھیلاؤ نے نہایت اہم شعبہ توانائی کے بین الاقوامی ماہرین کو حیران کر دیا ۔پاکستان آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا ، جہاں کل بجلی کا 25 فیصد سے زیادہ سولر پینل پیدا کر رہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں جنوری تا ا پریل کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ بجلی سولر پینلوں نے ہی بنائی ۔
رپورٹ کے مطابق2022 میں پاکستان نے 3500 میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینل چین اور دیگر ممالک سے درآمد کیے، جبکہ 2024 میں 16600 میگاوٹ بجلی بنانے والے پینل امپورٹ کیے گئے،جبکہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے والے سولر پینل درآمد کئے جا چکے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی تیزی سے فروغ پا رہی ہے، جو فوسل فیولز کی نسبت آلودگی نہ پیدا کرنے کا باعث ہے ۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں ابھی تک صرف بیس ملک سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنا رہے ہیں، جن میں سب سے بڑا پاکستان ہے۔

Leave a reply