پاکستان سے بنگلا دیش کیلئے براہِ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

0
4

پاکستان سے بنگلا دیش کیلئے براہِ راست پروازوں کی اجازت مل گئی۔دونوں ممالک کے درمیان 10 سال بعد پروازیں بحال ہوں گی۔
بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان ایک دہائی کے طویل عرصے بعد براہ راست پروازیں جلد شروع ہونیوالی ہیں، کیونکہ بنگلا دیش نے پاکستان کی نجی ایئرلائن فلائی جناح کو کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دیدی ہے۔
اس ضمن میں بنگلا دیشی سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فلائی جناح نے پروازوں کی اجازت کیلئے اپلائی کیا تھا، جس کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے۔فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے پہلے فلائی جناح کو بنگلا دیش میں ایک مقامی جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرنا پڑے گا۔بجٹ ایئرلائن فلائی جناح پاکستان کے لیکسن گروپ اور یو اے ای کے ایئر عربیہ کا جوائنٹ وینچر ہے۔
پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے آخری مرتبہ 2015 تک ڈھاکا کیلئے براہِ راست پروازیں چلائی تھیں۔
بنگلا دیش کی شہری ہوا بازی اور سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی مریضوں نے علاج کیلئے پاکستان کا سفر شروع کردیا ہے ،جس سے لوگوں کے درمیان روابط کو مزید فروغ مل رہا ہے ،جبکہ دونوں فریقین متعلقہ ائیر لائن کو جلد از جلد رابطے شروع کرنے کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply