
فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری، پاکستان سے روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو کے تحت پہلی پرواز جدہ پہنچ گئی۔
عازمین جدہ یا مدینہ ایئرپورٹ سے سیدھا اپنے ہوٹلوں کی طرف روانہ ہوجائیں گے، جہاں انہیں ان کا سامان مل جائے گا۔
سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوچکا اوردنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 310 عازمین حج اسلام آباد سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، قونصل جنرل خالد مجید، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو و دیگر افسران نے استقبال کیا ۔ سعودی عرب نے روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو میں مالدیپ کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالدیپ سے آنیوالے عازمین حج انیشیٹیو سے فائدہ اٹھاسکیں گے، انیشیٹیو کا مقصد مالدیپ کے عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سےمالدیپ کی وزارتِ اسلامی امور کا کہنا ہے کہ ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مالدیپ کے عازمین حج کی سفری کارروائیاں مکمل کی جائیں گی۔ انیشیٹیو کی مدد سے مالدیپ کے عازمین حج جدہ یا مدینہ منورہ پہنچنے پر انہیں مزید سفری کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
سعودی عرب میں ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ہے، جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد عازمین ِحج کی بہتر رہنمائی اور حج کی ادائیگی میں معاونت کرنا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔