
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ پاکستان فلسطین کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، اب وقت آگیاہےکہ فلسطینی ریاست کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل اورفلسطین کےلئےدوریاستی حل سےمتعلق کانفرنس کا انعقادفرانس اورسعودی عرب کی سربراہی میں کیاگیا۔جس سےخطاب کرتے ہوئےپاکستان کےنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ پاکستان کانفرنس کی میزبانی پرسعودی عرب اورفرانس کوخراج تحسین پیش کرتاہے،مسئلہ فلسطین 75سال سےزائدعرصےسےحل طلب ہے،فلسطین کامسئلہ حل نہ ہونا صرف سیاسی ناکامی نہیں،اس کی اوربھی وجوہات ہیں،غزہ میں انسانوں کاقتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان فلسطین کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھےگا،فلسطین ریاست کوتسلیم کرنےکےفرانس کےفیصلے کا خیر مقدم کرتےہیں۔
اسحاق ڈارکامزیدکہناتھاکہ اب وقت آگیاہےکہ فلسطینی ریاست کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے،غزہ میں مستقل جنگ بندی اورخوراک کی فراہمی کویقینی بنایاجائے،غزہ میں جنگی جرائم پرقر ارواقعی سزاکو یقینی بنایاجائے،غزہ میں انسانیت کےخلاف جرائم کاسلسلہ بندکرایاجائے۔
واضح رہےکہ یواین جنرل اسمبلی نےگزشتہ سال فیصلہ کیاتھاکہ ایسی کانفرنس 2025میں ہونی چاہیے، کانفرنس رواں سال جون میں ہونی تھی مگرایران پر اسرائیلی حملےکےبعدملتوی کی گئی تھی۔
دوسری جانب امریکااوراسرائیل نےیواین کانفرنس کابائیکاٹ کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھاکہ کانفرنس غلط وقت میں بلائی گئی ،کوئی فائدہ نہیں ہوگا،کانفرنس امن کی تلاش کومشکل بنادےگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ون ڈےسیریز،پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزپہنچ گئی
اگست 5, 2025 -
قومی اسمبلی کااجلاس طلب:اہم بل پیش کیےجانےکاامکان
دسمبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔