پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ سے شکست کے بارے میں اہم بیان دے دیا

0
41

لندن:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے بارے میں بتایا کہ جیت کیلئے سٹرائیک ریٹ بھی بڑھانا ہوگا اور فتوحات کے سفر پر دوبارہ گامزن ہونے کیلئے کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ بھی کھیلنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز ہارنے کا افسوس ہے، سیریز جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری نہیں دکھائی اور وکٹیں گنوائیں

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنے رول کا پتہ ہے، ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینی پڑے گی۔

کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اعظم خان سمیت تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا، شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اس میں بہتر نتائج دیں گے، امریکا کی کنڈیشنز سے واقف نہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اور تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینی پڑے گی۔

 

Leave a reply