پاکستان معاشی لحاظ سےکمزورہوچکاہے،جاویدلطیف

0
37

رہنمامسلم لیگ ن میاں جاویدلطیف نےکہاہےکہ پاکستان معاشی،اخلاقی،دفاعی اورسفارتی لحاظ سےکمزورہوچکاہےاب ہم مزیدکسی امتحان دینےکےقابل نہیں رہے۔
مسلم لیگ ن کےسینئررہنما جاویدلطیف کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ قومی جماعتوں کو کمزور کرنے سے ریاست کمزور ہوتی ہے قومی سیاسی جماعتوں پر پابندی حل نہیں ہو تااداروں میں بیٹھے لوگ اس بات کو کسی اور تناسب میں نہ لیں ریاست جس کے لیے سیاسی جماعتیں بنتی ہیں اگر اس سےریاست کو خطرہ ہو تواس کو قومی جماعت کوجماعت نہیں کہہ گئے۔
جاویدلطیف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان معاشی ، اخلاقی ، دفاعی اور سفارتی لحاظ سے کمزور ہو چکا ہے اب ہم مزید کسی امتحان دینے کے قابل نہیں رہے یہ حقیقت ہے کہ اداروں میں بیٹھے لوگ کسی مصلحت سے خاموش رہیں الگ بات ہے مگر جانتے سب ہیں پاکستان نے جب جب اپنی معاشی ترقی کے لحاظ سے قدم اٹھایا وہ لیڈر شپ نشانہ عبرت بنی دیکھنے والے اور ہوتے ہیں اور اصل ہاتھ ہوتے ہیں جو خفیہ ہاتھ پیچھے رہ کر ریاست کو کمزور کرتے ہیں ان کو سامنے لایا جائے ۔
لیگی رہنماکاکہناتھاکہ کیا سی پیک پاکستان کے مفاد کے لیے ہے یا نہیں کیا سی پیک سے پاکستان کے بچوں کو روٹی ملے گی یا نہیں۔

 

Leave a reply