آئی فون 16 پاکستان میں کتنے کا ہے؟ اور اس پر کتنا ٹیکس لگ رہا ہے؟ پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹرمرسینٹائل نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردیں۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ ماہ 9 ستمبر کو آئی فون 16 سیریز سمیت نئی پروڈکٹس متعارف کرائی گئی تھیں اور آئی فون 16 کے ماڈلز 20 ستمبر سے مارکیٹ میں فروخت ہونا شروع ہوگئے تھے۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سیریز میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔امریکا میں آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالر سے، جبکہ پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر سے شروع ہوتی ہے ۔
پاکستان میں آئی فون 16 کی کیا قیمت ہے؟ اس حوالے پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹرمرسینٹائل نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق آئی فون 16 پرو کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے، 256GB ویرینٹ 4 لاکھ 98 ہزار 500 روپے، 512GB ویرینٹ 5 لاکھ 78 ہزار 500 روپے، جبکہ وَن ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 58 ہزار روپے ہے۔آئی فون 16 پرو میکس کے 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہے، آئی فون 16 پرو میکس کا 512 جی بی ویرینٹ 6 لاکھ 18 ہزار 500 روپے اورون ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 98 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح آئی فون 16 کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار سے شروع ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار تک جاتی ہے، جبکہ آئی فون 16 پلس کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 500 روپے سے شروع ہو رہی ہے ،جو ویرینٹ کے حساب سے 5 لاکھ 24 ہزار روپے تک جاتی ہے۔مرسینٹائل کے آئی فونز میں پی ٹی اے ٹیکس پہلے سے شامل ہوتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہباز شریف سے ایم این اے عون چوہدری كی ملاقات
مارچ 25, 2024 -
چین : سی آئی آئی ای میں عالمی جدید ترین ٹیکنالوجی کی دھوم
نومبر 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔