آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ اوبر کی ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ کام کرتی رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق اوبرکےترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ پاکستان بھر میں کام کرتی رہے گی، جو پاکستان میں ہزاروں ڈرائیوروں کیلئے کمائی کا ذریعہ ہے۔2019 میں اوبر نے کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالرز میں خریدا تھا۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ کریم اور اوبر خطوں میں کام خودمختار برانڈز کے طور پر کام کریں گے۔
اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب لاہور میں صارفین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں اوبر نےرواں ماہ سے لاہور میں بھی اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے اوبر والیٹ میں اوبر کیش بیلنس ہے تو اس مسئلے کا جلد حل کیا جائے گا۔ کمپنی نے اوبر کی ایپ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کریم ایپ پر صارفین کیلئے 50 فیصد رعایت کی آفر بھی دی ہے۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔