
پاکستان میں ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل،کن کن شہروں میں بارش کے امکانات ہیں؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طویل خشک موسم کے بعد بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا ہے، جس کے سبب کل 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری اور گلیات سمیت شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی ہے۔مغربہ سسٹم کے تحت 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال، میانوالی، سیالکوٹ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین اور گجرات سمیت ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔