
نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،پاکستان میں ایک اورنئی گاڑی کا ماڈل متعارف ،گاڑی کی قیمت بھی سامنے آ گئی۔
پاکستان میں چینی آٹوموبائل برانڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد میں ایک اور اضافہ ہو گیا ۔ جیٹور نے اپنی نئی 7 سیٹر کراس اوور ایس یو وی جیٹور X70 پلس کو متعارف کروا دیا۔ کمپنی پہلے ہی اپنی 5 سیٹر ایس یو وی جیٹور ڈیشنگ کو پیش کر چکی ، جس طرح چانگان نے اوشان X7 کو متعارف کروایا تھا۔نئی جیٹور X70 پلس کی قیمت 84لاکھ95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو ایکس فیکٹری قیمت ہے اور اس میں ود ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ۔
گاڑی کی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور بکنگ قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیلیوری کا تخمینہ دو ماہ کا دیا جا رہا ہے۔ یہ گاڑی جدید 1.5L ٹربوچارجڈ پیٹرول انجن سے لیس ہے، جو 1498cc کی طاقت رکھتا ہے۔ 6 سپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن کے ساتھ منسلک اس انجن کی زیادہ سے زیادہ پاور 115 کلو واٹ ہے، جبکہ ٹارک 230Nm فراہم کرتا ہے، جو گاڑی کو شاندار ایکسیلریشن دیتا ہے۔گاڑی کی لمبائی 4724 ملی میٹر، چوڑائی 1900 ملی میٹر اور اونچائی 1720 ملی میٹر ہے۔ گاڑی کا کشادہ انٹیریئر اور گراؤنڈ کلیئرنس 200 ملی میٹر ہونے کی وجہ سے مختلف سڑکوں پر بہتر ہینڈلنگ فراہم کرتی ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب رویت تاخیر کا شکار
اپریل 24, 2024 -
سیاسی میدان میں ہلچل:عمران خان نےاحتجاج کی کال دیدی
نومبر 13, 2024 -
پاکستان میں یورپی فلم فیسٹیول کب شروع ہوگا؟
مئی 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔