وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبےپناہ مواقع ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازان دنوں چین کےدورےپرہیں جہاں پراُنہوں نے آج شنگھائی میں مصروفیت سےبھرپوردن گزارا،مریم نوازنےجنکوسولرکمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کی دعوت دی۔
اس موقع پرخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ سرمایہ کاری کےحساب سےپاکستان اچھی مارکیٹ ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کےبےپناہ مواقع ہیں،پنجاب آبادی کےلحاظ سےبڑاصوبہ ہے،پنجاب کی توانائی کی ضروریات دیگرصوبوں سےزیادہ ہیں،چین پاکستان کی مختلف شعبوں میں مددکررہاہے۔ پاکستان جنکو کی چوتھی بڑی مارکیٹ ہے، جنکو پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ جنکو سولر کمپنی کی پروفائل بہت متاثر کن ہے، جنکو سولرکمپنی اپنے کارخانوں اور فیکٹریوں سے جدید سوچ اور جدت طرازی کو پروان چڑھایا، جنکو کمپنی کی جدت ناقابل یقین ہے، کمپیوٹر سے ڈیزائن کردہ پینل تصویر جیسا لگتا ہے۔ جنکو سولر کمپنی صارفین کو پائیدار متبادل کی فراہمی سمیت ماحول دوست پالیسیوں کو بھی مدنظر رکھتی ہے، پاکستان جنکو سولر کی سرمایہ کاری کےلئے نہایت موزوں ملک ہے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ سولر کے حوالے سے پاکستانی مارکیٹ بہت امید افزا ہے، بہت بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان میں سولر توانائی کی طلب دن بدن بڑھ رہی ہے، پنجاب میں ماحول دوست سولر انرجی کو فروغ دے رہے ہیں۔ پنجاب میں سولر انرجی کے نئے منصوبے شروع کیے ہیں، پنجاب میں 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینلز فراہم کریں گے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ 200 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بلا سود طویل مدتی قرضے آسان اقساط میں فراہم کریں گے، پنجاب میں سولر منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، تقریباً حتمی مراحل میں ہے، چند ہفتوں میں لانچ کریں گے، پاکستان اورچین کی دوستی لازوال ہے۔ حالات کچھ بھی ہوں، لیکن یہ لوہے جیسی مضبوط دوستی ہے، بھائی چارے کا رشتہ ہے، چین نے ہمیشہ مشکل وقتوں میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔