پاکستان میں سیاسی جماعت پرپابندی،امریکاکاردعمل

0
74

پاکستان میں سیاسی جماعت پرپابندی کےبیان پرامریکاکاردعمل آگیا۔
گزشتہ روزوفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےپریس کانفرنس کرتےکہاتھاکہ حکومت نےتحریک انصاف پرپابندی لگانےکافیصلہ کرلیاہے۔جس پرنہ صرف پاکستان سےردعمل آیابلکہ امریکانےبھی اس معاملےپراظہارتشویش کیا۔
جس پرردعمل دیتےہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرکاکہناتھاسیاسی جماعت پرپابندی لگانےکےبیانات دیکھےہیں۔ لگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔
میتھوملرکامزیدکہناتھاکہ یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

Leave a reply